اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان الیکشن کی تاریخ کے بغیر کسی سے کوئی بات نہیں کرے گا،شیخ رشید

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلے لاحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت ووٹر لسٹوں میں تبدیلیوں اور اپنی مرضی کی حلقہ بندیوں کی سازش میں مصروف ہے۔الیکشن کی تاریخ سے قبل عمران خان کسی سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی ساری کوشش ہمارے دور میں کی گئی ۔ اس وقت وفاق اور پنجاب میں کرپشن کیسز پر ضمانت یافتہ باپ بیٹا مسلط ہیں ۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست 1 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔ان کے خلاف توہین مذہب کیس میں 17 مقدمات درج ہیں ۔