اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ مکمل ،عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ،والد نے میڈکل رپورٹ چیلنج کر دی

کراچی سے لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی میڈکل رپورٹ مکمل ،رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی ۔

میڈکل رپورٹ کےمطابق دعا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔ جبکہ دعا کے والد نے میڈکل رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ دعا کے والد کے وکیل کا کہنا ہے کہ میڈؑکل رورٹ جو نیئر ڈاکٹرز نے بنائی ہے ۔میڈیکل کے لیے بورڈ تشکیل دیا جائے ۔ وکیل کا کہنا ہے کہ دعا کی پدائش کے متعلق تمام تر ڈاکومنٹس ان کے پاس موجود ہیں میڈکل رپورٹ میں دعا کی عمر درست نہیں ہے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو51 روز بعد پنجاب کی تحصیل چشتیاں سے اپنے خاوند ظہیر احمد کے ساتھ پولیس کی تحویل میں لیا گیا۔ جس کے بعد انہیں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے دعا کی عمر کے تعین کے لیے سندھ پولیس کو 2 دن کا وقت دیا تھا۔

دوسری جانب دعا کے والد نے میڈکل رپورٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے سے قبل منظر عام پر آنے کے متعلق افسوس کا اظہار کیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اس وقت بہت پریشر میں ہے۔ پولیس نے بھی ان کو بیٹی کے ساتھ ملنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ دعا کی کوئی ایسی وڈیوز بنا کر بلیک میل کیا جا رہا ہو جس کے باعث اس نے پریشر میں آ کر والدین سے ملنے کو انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کوئی قانون بھی بچوں کو والدین سے ملنے کو نہیں روک سکتا۔ دعا کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ تک بھی جائیں گے۔ ان کی بیٹی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے جس کے باعث اس نے والدین سے ملنے کو انکار کیا۔