اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کی نماز جنازہ اور تدفین آج عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہو گی

معروف ٹی وی اینکر اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی نماز جنازہ اور تدفین کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ۔

عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تفصیلات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ نماز جنازہ 10جون بعد نماز جمعہ 2بجے جامعہ مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور مزار کے احاطے میں ان کی تدفین کی جائے گی ۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں احمد عامر اور دعا عامر نےوالد کا پوسٹ مارٹم کرنے سے منع کر دیا ہے ۔بچوں کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت اور احترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا ۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی آگے کی منزل آسان فرمائے۔