اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے سنیئر رہنما شفقت محمود، حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12 ارکان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔

پولیس نے 25 مئی کو ہونے والے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں پردہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج رکھے ہیں ۔

اس متعلق کیس کی سماعت آج لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کی استدعا کی گئی جو کہ عدالت نے منظور کر لی ۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر یاسمین راشد،شفقت محمود،حماد اظہر،زبیر نیازی ،میاں محمود الرشید،اعجاز چوہدری ، میاں اسلم اقبال ،عندلیب عباس،ندیم عباس، یاسر گیلانی ،امتیاز محمود شیخ اور مراد راس کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔