اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا زہرہ لاہور ہائی کورٹ میں پیش :عدالت نےساس کی درخواست نمٹا دی

لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کی ساس کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے پولیس کوظہیر احمد کی فیملی کو حراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

پنجاب پولیس کی جانب سے دعا زہرہ کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا جبکہ سماعت کے موقع پر درخواست گزار ساس اور دعا کا شوہر ظہیر احمد بھی موجود تھا۔ عدالت نے کیس کو نمٹاتے ہوئے پولیس کو حراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

جس کے بعد پولیس دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو عدالت سے لے کر روانہ ہو گئی ۔