اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کی میت کاپوسٹ مارٹم نہیں ہوگا،نماز جنازہ عصر کے بعد ادا ہو گی

معروف ٹی وی میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے متعلق ورثا اور پولیس کے مابین معاملات طے پا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائے گا،پولیس کچھ دیر میں میت ان کے بیٹے احمد عامر کے سپرد کر دے گی ۔

مرحوم کی میت کوغسل سماجی شخصیت رمضان چھیپا دیں گے جبکہ عبداللہ شاہ غازی مسجد میں نماز عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

مرحوم کو مزار کے احاطے میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ معروف کامیڈن عمر شریف کی آخری آرام گاہ بھی مزار کے اسی احاطے میں ہے۔