اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بھارتی لڑکی نے خود سے شادی کر لی

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون خود سے ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گجرات سے تعلق رکھنے والی کشما بندو نے حال ہی میں ہندوستان میں پہلی بار خود سے شادی کرنے کا انوکھا کارنامہ سرانجام دیا۔ شادی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جہاں کشما کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ خاتون نے بھارتی رسم و رواج کے مطابق خود سے شادی کی ۔خاتون نے خود کو ہی ورمالا پہنائی اور منگل سوتر بھی پہنایا جبکہ شادی کی رسومات کے لیے کوئی پنڈت موجود نہیں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نےہاتھوں پر مہندی لگائی جبکہ اس میں دولہے کی جگہ اپنا نام ہی لکھا۔24 سالہ دلہن نے سرخ رنگ کا روایتی لباس تنزیب کر رکھا تھا۔
اس سے قبل خاتون نے مندر میں شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ان کے لیے خود سے محبت کا ایک اظہار ہے۔ خاتون نے شادی کے بعد کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہنی مون کے لیے بھارتی سیاحتی مقام گوا جائیں گی ۔