اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈر ہے کہیں دعا زہرہ کو مار نہ دیا جائے ،بیٹی غلط ہاتھوں میں ہے، والدہ

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈر ہے کہیں ان کی بچی کو مار نہ دیا جائے یا بیچ نہ دیا جائے ۔

عدالتی فیصلوں اور دعا زہرہ کے انٹرویو کے بعد تاحال دعا زہر کے والدین کا یہی موقف ہے کہ ان کی بیٹی مافیا کے ہاتھوں میں ہے۔ دعا زہرہ کے انٹرویو کے بعد والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی غلط ہاتھوں میں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے تڑپ رہی ہیں ۔ 2،2 دن تک کھانا نہیں کھاتی ۔ہر وقت یہی خیالات رہتے ہیں کہ پتا نہیں دعا کس حال میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈر لگتا ہے کہیں دعا کو مار نہ دیا جائے یا اسے بیچ نہ دیا جائے ۔ ان کی بیٹی غلط ہاتھوں میں ہے۔ دعا نے کبھی ان کے کے پوچھے بغیر کپڑے بھی نہیں پہنے تھے۔ راتوں کو نیند نہیں آتی کھانا سامنے آتا ہے تو الٹی ہونی لگتی ہے۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ نے شادی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کی والدین سے کوئی لٹرائی نہیں یہی چاہتی ہوں کہ والدین انہیں شوہر سمیت قبول کر لیں ۔