لاہور : آندھی کے باعث گھر کی دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

لاہور میں بارش اور تیز آندھی کے باعث گھر کی دیورا کرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جابحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور میں 124 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث فیروز پور روڈ،بینگ اسٹاپ کے قریب ہمسایوں کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا میں ماں ، باپ ،2 بچے اور گھر پر آئی ایک مہمان خاتون شامل ہے۔ ریسکیو1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد گھر کی چھت پر سوئے تھے۔ تیز آندھی کے باعث ہمسایوں کی دیوار چھت پر آ گری ۔

گزشتہ رات چلنے والی تیز آندھی اور بارش کے باعث لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے 230 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہو چکا ہےجس کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔