اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں ، امریکی ترجمان

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺ کے متعلق توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں جس نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ ہم بی جے پی کے دو عہدیداروں کی طرف سے کیے گئے جارحانہ تبصروں کی مذمت کرتے ہیں اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پارٹی عوامی طور پر ان تبصروں کی مذمت کرتی ہے۔

ترجمان نے بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے خدشات پر سینئر سطح پر بھارتی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں ہیں اور ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ تھاکہ اب تک 2 موقعوں پر امریکی حکام کی پاکستانی حکام سے ملاقات ہو چکی ہے۔نئی حکومت آنے کے بعد گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے پاکستانی ہم منسب بلاول بھٹو سے ملاقات کی ۔ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس شراکت دار ی میں مزید اضافہ ہو۔