سرائےعالمگیر: تیز آندھی اور بارش کے باعث کار نہر میں جا گری ،6 افراد جاں بحق

تیز طوفانی ہواوں اور بارش کے باعث سرائے عالمگیر میں کار نہر میں جا گری۔حادثے میں
2سالہ بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ۔ریسکیو 1122نے 3 گھنٹے کے بعد کار اور نعشوں کو باہر نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق کار میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔جاں بحق افراد میں 23 سالہ سعید، 2 سالہ سیف، 70 سالہ رشیدہ بیگم، 50 سالہ عابدہ پروین، 28 سالہ نادیہ اور 45 سالہ شاہین اختر شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق سرائے عالمگیر کے علاقہ کھوہار سے ہے۔