اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کابل : گرودوارے میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گرودوارہ کارتے پروان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک گارڈ اور سکھ ہلاک ہو گیا۔

اے ایف پی کے مطابق گرودوارہ کے احاطے میں متعدد دھماکوں کی اطلاع ہے۔ واقعے میں ایک 60 سالہ شخص، جس کی شناخت سویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اور گرودوارے کا گارڈ مارا گیا جبکہ تین طالبان فوجی زخمی ہوئے۔

سکھ کمیونٹی کے ایک رہنما، گرنام سنگھ نے اے ایف پی کوبتایا کہ میں نے گرودوارے سے گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی ۔ سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت عبادت گاہ میں 15 سے 20 افراد موجود تھے۔ طالبان فورسز نے گرودوارے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔