پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد فواد چوہدری اونٹ پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں پہنچ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اونٹ کی سواری شروع کر دی

فواد چوہدری کے کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں دنوں بھائیوں کو اونٹ پر سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فواد چوہدری کے اطراف میں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فراز چوہدری نے ٹوئٹر پیغا م میں لکھا کہ کینال روڈ(جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کیساتھ اونٹوں پر۔ کسے پتا تھا کہ امپورٹڈحکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی ۔