اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگر آئی ایم ایف کی طرف سے نئی شرائط نہ آئیں تو معاہدہ طے پا جائے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہبا زشریف نے معاشی ٹیم سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے غریب کو ریلیف دینے کے لیے اپنی سیاست قربان کر دی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں بد ترین کرپشن ہوئی ۔ہم نے عوام کے بہترین مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔ہماری کوشش ہے کہ غریب کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی کرپشن ،نا تجربہ کاری اور غلط فیصلوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا۔ملکی تاریخ میں غریب عوام کے لیے پہلا بجٹ پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سنبھالتے ہی ہمارے پاس 2 راستے تھے ایک یہ کہ ہم اصلاحات کے بعد فوری طور پر الیکشن کی جانب جائیں دوسرا یہ کہ اپنی سیاست کو قربان کریں اور مشکل فیصلے کرتے ہوئے ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ وقت سیاست نہیں ملک بچانے کا ہے۔ضمیر کی آواز نے کہا الیکشن کی جانب جانے والا فیصلہ اپنے ساتھ اور عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہو گا۔تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ یہ وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ملک کر فیصلہ کیا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں لگائےگئے ٹیکسز پر آئی ایم ایف رضامند ہے،اگرآئی ایم ایف کی جانب سے نئے ٹیکسز سامنے نہ آئے تو جلد معائدہ طے پا جائے گا۔