اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپر ٹیکس سے صنعتیں بند اور بے روزگاری بڑھ جائے گی ، شوکت ترین

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی ٹیکسز اور بجٹ کے متعلق عوا م سے جھوٹ بول رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینٹر شوکت ترین نے کہا کہ حکومت وقت بجٹ پر بجٹ لا رہی ہے،تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو روس سے سستے تیل کا معائدہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرتے۔حکومت ہر معاملے میں قوم کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 13 شعبوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھا دیا ہے۔50 فیصد ٹیکس لگایا گیا تو صنعتیں تباہ ہو جائیں گی ۔فکس ٹیکس لگانے سے بڑی مچھلیاں آسانی سے نکل جائیں گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ 10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند ہو جائیں گی اور ملک میں بے روزگاری عروج پر پہنچ جائے گی ۔ان اقدامات سے چھوٹا تاجر برباد ہو جائے گا،حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس کی مد میں ساڑھے 700 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالے گی ۔