وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دوبارہ سے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کا کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم ان کے دور حکومت کا اہم پروجیکٹ تھا جسے سابقہ حکومت نے ختم کر دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کی طرح دنیا بھر کے لوگوں نے ورک فرام ہوم کی اہمیت میں لیپ ٹاپ کے قردار کو دیکھ لیا۔اس پروگرام کے لیے اربوں مختص کیے گئے ہیں ۔

حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹرا ڈسٹرکٹ تمام سڑکیں ٹوٹ چکیں ہیں ۔نئے پاکستان میں سڑکوں کا یہ حال ہی ہونا تھا، ہم نے سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے 50 ارب روپے رکھے ہیں ۔