اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 روپے کا اضافہ

نیپرا نےبجلی کی قمیت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ڈسکوز کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہو گئی۔

نیپرا کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینٹر ل پاور پرچیزنگ کمپنی نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

اضافے کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گاجبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔