اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو خون خرابا ہو گا، شیخ رشید

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ 7 جولائی کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو خون خرابا ہو گا جس کی ذمہ داری اتحادی حکومت پر ہو گی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات میں 2 لوگوں کی جان چلی گئی ۔

ایم کیو ایم نے کہا سندھ میں بیلٹ باکسز اٹھا کر لیے گئے جبکہ نواب شاہ میں عملے کو بھی اٹھا لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ایک عالمی سازش کے تحت گرائی گئی لیکن سازش کے بعد عمران خان کی سیاسی پوزیشن اور بھی مظبوط ہو گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی ہوئی تو ذمہ داری 13 رکنی سازشی حکومت پر ہو گی ۔