اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برفانی دور میں پائے جانے والے30 ہزار سال پرانےہاتھی کی ممی دریافت

کینیڈا کے شمالی علاقے کلونڈائیک کےکان کنوں نےکھیتوں میں وولی میمتھ نسل کی ایک ممی دریافت کی ۔

ماہر حیاتیات گرانٹ زازولا نے کہا کہ وولی میمتھ کا دریافت ہونے والا چھوٹابچہ دنیا میں اب تک دریافت ہونے والی برفانی دور کے سب سے ناقابل یقین ممی شدہ جانوروں میں سے ایک ہے۔

ماہر حیاتیات گرانٹ زازولا نے کہا کہ وولی میمتھ کی جلد اور بال اپنی اصلی حالت میں برقرار رہیں ، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جانور مادہ ہے اور 30 ہزارسال پہلے برف کے زمانے میں مر گیا ہوگا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر ایک ماہ کے قریب معلوم ہوتی ہے اور اس کی لمبائی 140 سینٹی میٹر ہے۔

ماہرین نے اسے کونن چوگا کا نام دیا ہے جس کا مطلب ہے ”سب سے بڑا بچہ “

ماہرین کے مطابق بچے کے پیٹ میں گھاس بھی ابھی اصل حالت میں موجود ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات بھی سامنے آئیں گی ۔