اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سندھ میں زیادہ ووٹ پڑتی ہے تو زیادہ دھاندلی کرنا پڑتی ہے، شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ میں زیادہ عوام نکلتی ہے تو زیادہ ووٹ پڑتا ہے۔ زیادہ ووٹ پڑتا ہے تو دھاندلی بھی زیادہ کرنا پڑتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نیا وژن لا رہے ہیں جسے یو ٹرن بھی کہا جا سکتا ہے۔ احسن اقبال کے مطابق 2023 تک اکانومی 100 بلین تک جانی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں 90 فیصد ایل این جی خریدی ۔آج حکومت ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہی ۔ جولائی میں لوڈ شیڈنگ ہو گی تو سب کو لگ پتا جائے گا۔جب سے (ن) لیگ حکومت میں آئی ہے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔نیب میں قانون سازی 1100 ارب روپے کی چوری چھپانے کے لیے کی گئی ۔

شہباز گل نے کہا کہ فوج ہمارا فخر ہے ہم پاکستانی ہیں (ن) لیگی نہیں ۔فوج اور شہدا ہمارا فخر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے سازش کے تحت جو کیا وہ ان کا حق بنتا تھا لیکن جو ہمارا حق بنتا تھا ہم نے اس پر کیا کیا؟لوگ روس سے سستا تیل خرید رہے ہیں لیکن ہم غلاموں کی طرح در کر بیٹھے ہیں ۔پاکستان کی فارن پالیسی پاکستان کے حق میں ہونی چائیے ۔