اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم شہباز شریف 6 عالمی زبانیں بول لیتے ہیں ، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف خود 6 زبانیں بولتے ہیں ، انہیں زبان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے۔

اسلام آباد میں زبان کی اہمیت کے متعلق منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زبان سماجی تعلق کو مظبوط کرتی ہے، زبان ایک ایسی طاقت ہے جو ثقافتوں کو قریب لاتی ہے، زبان کو محفوظ کرنے میں ہی قوموں کی بقاء ہے، زبان سے ہی قوموں کی شناخت کی جاتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے نصاب میں ان چیزوں کی کمی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا اپنی زبانوں سے تعلق پیدا کرنا ہوگا، حکومت ایک نصاب پر عمل پیرا ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے پلیٹ فارمز کو اس اقدام کے فروغ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، زبان کی اہمیت کو پی ٹی وی کی سکرین اور ریڈیو کی آواز میں شامل کریں گے، یہ تسلسل پر مبنی پروگرام ہوگا جو پاکستان کے عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔