اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں کل سے بارش جم کر برسے گی، طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

ملک بھر میں کل سے مون سون سیزن کا آغاز ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، لاہور اوراسلام آباد سمیت کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے سیلاب کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کل سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 5 جون تک جاری رہنے کے امکانات ہیں جبکہ ملک کے بیشتر بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز آندھی کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 جولائی تک پنجاب اور اسلام آباد میں تیز بارش کے امکانات ہیں جبکہ 3 سے 5 جولائی کے درمیان کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں ۔