اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے بے جے پی کی رہنما نو پور شرما کے گستاخانہ بیانات کو ایجنڈا قرار دیتے ہوئے ،عوام سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں نوپور شرما کے بیانات کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے گستاخانہ بیانا ت کے متعلق برہمی کا اظہار کرتےہوئے نوپور شرما کو ٹی وی پر آ کر معافی منانگنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے کہا کہ بیان ایک ایجنڈے کے تحت دیا گیا جس نے ملکی سالمیت تک کو خطرے میں ڈال دیا۔ بیانات کے بعد ملک میں فسادات ہوئے ،اودے پور میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

عدالت نے کہا کہ نو پور کی زبان درازی نےپورے ملک میں آگ لگا دی ۔عدالت نے نوپور شرما کو طلب کرنے کاحکم دیا تو وکیل نے کہا کہ وہ پیش ہونے کے لیے تیار ہیں ۔عدالت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تو کیا اب ان کے لیے کمرہ عدالت میں سرخ قالین بچھائے جائیں۔