اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راولپنڈی : خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے راہ چلتی خواتین سے کے کانوں سے بالیاں نوچنے اور طلائی زیورات چھیننے والاملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی بنیاد پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

آر پی او راولپنڈی عمران احمر کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا ۔

ملزم کو صادق آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے کی وڈیووائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو نادرا ریکارڈ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گوجرخان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران کو صادق آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم عمران علی شکریال راولپنڈی کا رہائشی ہے جو کہ گلیوں اور محلوں میں خواتین کو تنہا پا کر کر ان کے کانوں سے بالیاں نوچتا اور زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر اس سے زیورات خریدنے والے جیولرزکو بھی گرفتار کیا جائے گا۔