اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر آ کر نہیں کرنا چاہیے تھا، مفتاح اسماعیل

وفاق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر بیٹھ کر نہیں کرنا چاہئیے تھا بلکہ یہ اعلان ان کے ایک اور ساتھی نے کرنا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مصدق ملک اور مجھے ہی کرنا ہے۔

اس سے قبل مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے ملک کو 233 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا تھا اس کے مطابق آج ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں لیوی ٹیکس کی مد میں 70 روپے تک کا اضافہ کیاجانا تھا لیکن موجودہ حکومت نے صرف 5 اور 10 روپے لیوی ٹیکس عائد کیا ہے۔