اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے متعلق فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکے جانے کی اور درخواست جلد مقرر کیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے5 رکنی لارجر بینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 25 منحرف ارکان کو نکال کر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے 12 گھنٹوں کے اندر دوباہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔اس وقت ہمارے 11 ارکان اسمبلی حج پر جبکہ 7 ملک سے باہر ہیں ۔