اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈنمارک : شاپنگ سنٹر میں فائرنگ،3 ہلاک3 شدید زخمی

ڈنمارک کے شہرکوپن ہیگن میں گزشتہ روز دوپہر کے وقت نوجوان نے شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 22 سالہ ملزم کو گرفتار لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم سے رائفل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں قریب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد مال میں بھگدڑ مچ گئی پولیس نے شاپنگ مال کو کلیئر کرانے کے بعد سیل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کے متعلق تاحال کچھ کہنا ممکن نہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت جاری نہیں کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد محرکات سامنے لائے جائیں گے۔