اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان سیف الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ نئی دہلی سے اڑان بھرنے والے بوئنگ 737 جہاز میں تیل کے رساؤ کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی جبکہ مرمت کا کام جاری ہے۔طیارے میں سوار تقریباً 100 مسافروں کو بحفاظت ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے

۔اسپائس جیٹ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس پیش رفت کی تصدیق کی

اسپائس جیٹ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر صارفین کو بتایا کہ طیارے کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی کی جانب موڑ دیا گیا تھا جہاں جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی اور تمام مسافر بخیر و عافیت ہیں۔طیارہ بھارت سے دبئی جا رہا تھا