اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جب چاہیں کوئی بھی شہربند کرسکتے ہیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف خود کوبادشاہ سمجھتے ہیں جن پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ وہ باہرہیں تو مریم نواز شریف وزیراعظم ہاؤس میں جا کر بیٹھ گئیں۔ لوگوں کو بادشاہت کے خلاف گھروں سے نکلنا ہوگا۔ کپتان نے رینجرز سے امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتارکرنے کا بھی کہا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ میری جنگ جمہوریت کیلئے ہے۔ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا کہ جب چاہیں جس شہر کو چاہیں بند کرسکتے ہیں، ہماری پارٹی اب ٹرین ہوگئی ہے۔ یہ بھی بتا دیا کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے پی ٹی آئی اکیلے ہی کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دھرنے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب دھرنا دیا تو پہلے سے بہت بہتر ہوگا اور اگر سڑکوں پر نکلے تو شہر بند کرسکتے ہیں۔ کیا ن لیگ کے پاس ایک بھی ایسا لیڈر نہیں جو نوازشریف کی جگہ لے سکے۔عمران خان نے حکومت پرطنزکے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے اسمبلی میں لندن کی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا۔ ن لیگ کی چوری پکڑی گئی ہےوہ پاناما لیکس سے متعلق ٹی او آر سے اس طرح ڈر رہی ہے جس طرح ہمارے چار حلقے کھلوانے کے مطالبے پر ڈری تھی کیونکہ ان چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔کپتان نے کہا کہ میں کہتا ہوں انہیں قواعد وضوابط پر میرا بھی احتساب کیا جائے۔ شریف خاندان کے احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹنا ۔ لندن میں شریف خاندان کا ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ ہم پاناما لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر سڑکوں پر نکلیں اکر کسی نے ساتھ نہ دیا تو پی ٹی آئی اکیلے ہی کافی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں مگر انتظامی طور پر کراچی کے حالات اتنے بہتر نہیں۔ پچھلے چند دنوں کے واقعات سے فضاء بدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پولیس ٹھیک نہیں ہوگی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ ساری پولیس کو پروٹوکول پر لگا دیا گیا ہے، سیاسی اور سفارشی بھرتیوں سے محکمے کو تباہ کردیا گیا۔ رینجرز امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتارکرے۔لاہورمیں اپنی بہن عظمیٰ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر عمران خان کا کہنا تھا اس واقعے کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہے۔ ستر فیصد پنجاب پولیس کو پروٹوکول پر لگا دیا گیا ہے، ایک چھوٹا سا طبقہ لاہور میں اپنی بادشاہت چلارہا ہے۔کون سے ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ پروٹو کول دینے والے بندوقیں تان لیں۔