اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہورمیں لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام نے میٹروسروس روک دی، شدید ٹریفک جام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) راوی روڈ بتی چوک پر لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے میٹرو بس سروس روک دی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ بتی چوک پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمرز چوری ہونے کے خلاف ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ اس کے علاوہ مشتعل شہریوں نے شاہدہ چوک پر میٹرو بس سروس بھی روک دی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیسکو والے خود ٹرانسفارمرز چوری کر کے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں، ہزاروں روپے بجلی بل وصول کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔