اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کمسن مغوی بچی کے نکاح کی کوشش پر 5 ملزمان گرفتار، خاتون اور 3 بچے آزاد کرالیے گئے

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بروہی محلہ میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر نکاح خواں اور خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بروہی محلہ میں ایک 8 سالہ بچی کی بڑی عمر کے شخص کے ساتھ شادی کرائی جارہی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور نکاح خواں اور خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک مغوی خاتون اور3بچے بازیاب کرالیے ہیں ۔ ایس ایس پی قمبر ساجدسدوزئی کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائی گئی خاتون رخسانہ بی بی کوملازمت کاجھانسادے کرکراچی کے علاقے لاسی گوٹھ سے اغواکیاگیاتھا جس کے بعد خاتون اوربچوں کو مختلف لوگوں کوفروخت بھی کیاگیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے 8 سال کی ثمناکو فروخت کرنے کے بعدنکاح بھی کرایا۔