اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر: بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے کے باعث 15 ہندو یاتری ہلاک 40 لاپتہ ہو گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ مندر کے قریب پیش آنے والے واقع میں اب تک 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 40 لاپتہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امرناتھ مندر کے قریب مذہبی رسومات کے لیے ہندو یاتری خیموں میں مقیم تھے صبح 5 بجے کے قریب پیش آنے والےواقع کے بعد سیلابی ریلامتعدد خیموں کو بہا کر لے گیا۔

خبروں کے مطابق کرونا پابندیوں کے بعدمندر کو مذہنی رسومات اور سالانہ تہوار کے لیے کھولا گیا تھا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں ہندو یاتری موجود تھے۔مندر میں مذہبی تہوار کا آغاز 30 جون کو ہوا تھا۔

میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ریلف کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال کے باعث مذہبی تہوار کو بھی ملتوی کر دیا گیا۔ لاپتہ ہونے والے40 ہندو یاتریوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریکسیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔