اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث سیکٹرایچ 13 زیر آب آگیا،برساتی نالوں میں طغیانی

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والے 4 گھںٹے کی مسلسل بارش کے باعث شہر کی بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ سیکٹر ایچ 13 مرکز میں سیورج بلاک ہونے کے باعث پانی دکانوں کی بیسمنٹ میں جمع ہو گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بحال کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ دکانوں اور پلازوں کی بیسمنٹ میں جمع ہونے والے پانی کو پمپوں کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شدید بارش کے باعث مری کو اسلام آباد سے جوڑنے والی مرکزی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک سست روی کا شکا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری اور اسلام آباد کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے باعث برساتی نالوں میں مزید طغیانی کا اندیشہ ہے۔