اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں، شیخ رشید

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے۔بیروزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروارہی ہے۔ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے3سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نےکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔