اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج ہی کمی جائے گی ،مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں آج ہی کمی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قیمتوں میں فوری کمی چاہتے ہیں اس حوالے سے قیمتوں میں کمی کی سمری بھی مل چکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پر کوئی اعتراض نہیں آئی ایم ایف سے معائدہ طہ پانے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم اس مشکل کی گھڑی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی ۔پوری قوم نے مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔اب مشکل کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آ گیا ہے۔