اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی : شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اعضاء دیگ میں ڈال کر پکا دیے

کراچی کے علاقہ مبینہ ٹاؤن میں عاشق نامی خاوند نے تلخ کلامی کے بعد نرگس نامی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان 2 روز قبل رات کو3 بجے کے قریب مکان تبدیل کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے بیوی کو کچن میں لے جا کر قتل کیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں دہشت گردی کی دفات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

مقتولہ کے بھائی کے مطابق وہ صبح کے وقت اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس کی بہن نیم برہنہ حالت میں کچن میں دیگ کے اندر پڑی تھی جبکہ دیگ کے نیچے چولہا جل رہا تھا۔ مقتولہ کے دیگر اعضاء کچن میں بکھرے پڑے تھے۔

مقتولہ کی بڑی بیٹی کا کہنا ہے کہ والد نے رات کو 3 بجے تلخ کلامی کے بعد والدہ کو قتل کیا جس کے بعد 3 بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ نرگس کی شادی 22 سال قبل عاشق نامی کزن سے ہوئی تھی ۔مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی ۔