اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم نے پیٹرول 18.5 روپے اور ڈیزل 40.54 روپے فی لیٹر سستا کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد قوم کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 18.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 40.54 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230.24 روپے اور ڈیزل 236 روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ مٹی کا تیل 33.81 روپے کم کر کے 196.45 روپے اور لائیٹ ڈیزل 37.71 روپے کم کر کے 191.44 روپے فی لیٹرکر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔ہمارے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا اگر ہوتا تو کبھی بھی عوام کو اس مشکل میں بھی نہ ڈالتے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہورہی ہیں جس کی وجہ سے آج ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا اور اس کا فائدہ عوام تک پہنچا دیا ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا چکا ہے جس کا سہرا مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جس کی وجہ سے حکومت یہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں ایسی قوم بھی ہیں جنہوں نے 30 سال قبل آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ کیا اور اس کے بعد انہوں نے ترقی کی نئی راہیں تلاش کی اور وہ قومیں آج اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں ۔ خدا کرے کہ ہمارے لیے بھی یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری معاہدہ ثابت ہو ہم سچے دل اور ایمانداری سے سے کام کریں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں ۔