اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زیارت میں پاک فوج کی کارروائی ،5 دہشت گرد ہلاک ،پاک فوج کا1 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز شہید کیے گئے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کی بازیابی کے لیےزیارت کے علاقے میں خلیفہ کے پہاڑوں میں خوست کے قریب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مغوی عمر جاوید کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔