اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سہراب گوٹھ میں دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی ،گاڑی نظر آتش،15 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں معاملات دوسرے روز بھی بہتر نہ ہو سکے۔

خبروں کے مطابق سہراب گوٹھ پر آج بھی مشتعل افراد نے ٹریفک بلاک کرتے ہوئے کار کو آگ لگا دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو موقعے سے گرفتار کر نے کے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق گزشت ہ روز ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے 150 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ مجموعی طور پر حراست میں لیے گئے 165 افراد میں سے 55 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی سے تفتیش جاری ہے۔