اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صحافی عمران ریاض خان کو زہر دینے کا شبہ ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان کو زہر دینے کا شبہ ہے۔

سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام میں عمران ریاض خان کی حوالات میں بنائی گئی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس پنجرے میں قید کیا گیا جہاں مہذب ممالک کسی جانور کو بھی قید کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کو زہر دینے کا شبہ بھی موجود ہے۔اس عمل میں ملوث تمام عناصر شرم سے ڈوب مریں ۔ملک میں لوگوں کی زبانوں پر تالے پڑنے کی بجائے بدمعاشوں کے ٹولے اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران ریاض کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دوبئی جانے کے لیےایئر پورٹ پہنچے تو انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روکا گیا ہے۔