اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سری لنکا کے کشیدہ حالات سے کوئی پریشانی نہیں ، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کشیدہ حالات یا ایمرجنسی سے کوئی پریشانی نہیں ،حالات کیسے بھی ہوں کرکٹ جاری رہنی چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکامیں آنے سے قبل حالات پر نظر تھی لیکن یہاں آنے کے بعد حالات زیادہ تبدیل ہوئے ۔کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ کی جانب سے انتظامات بہت اچھے کیے گئے ہیں ۔ہمیں یہاں کرکٹ کھیلنے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔پریکٹس سیشن کے دوران بھی کوئی رکاوٹ نہیں آئی ۔اچھی بات یہ ہے کہ تمام حالات کے باوجودکرکٹ چل رہی ہے اور کرکٹ کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ کرکٹ پر ہے۔گال ٹیسٹ میں بھرپور کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکامیں بہت عرصے کے بعد کھیل رہے ہیں پریکٹس میچ سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں کافی مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ گال کی کنڈیشنز اسپنر کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی سری لنکا کو اسپنر ز نے مدد فراہم کی ۔سری لنکا ہمیشہ ہوم گراؤنڈز پر کڑا حریف ثابت ہوتا ہے۔

ویرات کوہلی کے لیے ٹویٹ کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے بہترین بلے باز ہیں ۔بطور کھلاڑی سب پر ایسا وقت آتا ہے۔جب رنز نہیں ہو رہے تو اس مشکل وقت میں ہم سب کو انہیں سپورٹ کرنا چاہئیے۔ٹوئٹ کا مقصد انہیں سپورٹ کرنا تھا۔