اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی کی کوئی سٹرک بھی بند نہیں ہونی چاہئیے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی پولیس کو ہدایت

کراچی : سہراب گوٹھ میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر وزیر اعلیٰ سندھ سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ شہرکی کوئی سڑ ک کسی حال میں بھی بند نہیں ہونی چائییے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی بھی شرپسند کسی بھی سڑک کو بند کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اگر سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے سختی سے روکا جائے ۔حکومت نے تمام متعلقہ افراد سے بات کی ہےتمام فریقین اس طرح کی کسی بھی حرکت سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہر کی پولیس اور انتظامیہ اس حوالے سے ہر وقت باخبر اور متحرک رہیں ،غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی خود کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔