اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حیدر آباد: بلال کاکا قتل کیس، ملزمان کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

حیدر آباد کی مقامی عدالت نے بلال قتل کیس میں نامزد ملزم شاہسوار کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس نے بلال کاکا قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہسوار کو حیدر آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نازیہ امیر کی عدالت میں پیش کیا۔پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرملزم کو 7 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کاکہنا ہے کہ بلال کاکا کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر7 افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کی رات حیدر آباد میں بل تنازعہ پر ہوٹل انتظامیہ اور گاہکوں کے درمیان تصادم میں بلال کاکا جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس کے بعد سندھ میں شر پسندوں کی جانب سے ہوٹل بند کرانے کے واقعات سامنے آئے تھے اس کے علاوہ سہراب گوٹھ پر گزشتہ روز شرپسندوں کی جانب سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔