اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا ان چوروں کو لے کر آیا تاکہ ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر سکے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے ہم امریکا سے برابری کے تعلقات چاہتے ہیں ،غلامی کس صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

فیصل آباد میں انتخابی مہم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں پہلے ان ڈاکوؤں نے این آر او لیا۔ اس بار انہوں نے اپنا 1100 ارب روپے کا ڈاکہ پھر سے معاف کروا لیا ہے۔ لیکن میں ان ڈاکوؤں کو ملک کا پیسہ اتنی آسانی سے ہضم نہیں کرنےدوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت ہمارے اوپر چوروں کو بٹھایا گیا۔کیا امریکا ہمارا خیر خواہ ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ ہم غلامی کریں ۔جو وہ کہے ہم صرف وہی کریں ۔امریکا کی جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے آج بھی ہماری افواج سرحدوں پر قربانیاں دے رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہونے والی سازش کو میر جعفر اور میر صادق نے کامیاب کروایا۔ہم امریکا سمیت کسی سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن ہم کسی کی غلامی بھی نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات کو شہباز شریف نے 18 روپے پیٹرول کم کر کے قوم پر بہت بڑا احسان کیا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ایک خاصیت یہ ہے کہ وہ کبھی سچ نہیں بول سکتا ۔شریف خاندان آج تک ایک رسید بھی پیش نہیں کر سکا۔

سابق وزیر اعظم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور شریف پچھلے 32 سال سے بھیک مانگ رہے ہیں یہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لے کر آتے تو ہمیں کسی سے بھیک نہ مانگنی پڑتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام انہیں 17 جولائی کو 20 ،20 حلقوں میں بلے سے پھینٹا لگائے گی ۔آپ نے اتوار کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے۔