اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کی ہمشیر ہ نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک)عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لاہور میں ان کے ساتھ پیش آنے والے بدسلوکی کے واقعہ پر مریم نواز کو الزام دینے پرمعذرت کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنے خط میں مریم نواز سے معافی مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ چوہدری عاصم گجر نے مریم نواز کا نام لے کر غلط فہمی پیدا کی ،تصور نہیں کرسکتی تھی کہ عاصم گجر ان کے متعلق جھوٹ بولیں گے ۔ سکیورٹی پروٹوکول نے مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں کیا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اپنے بچوں کے ہمراہ گلبرگ کے علاقے میں جارہی تھیں کہ وہاں سے گزرنے والے وی آئی پی پروٹوکول پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور ان پر بندوقیں تان کر ہراساں کیا۔ عمران خان کی بہن کو وہاں موجود افراد نے بتایا کہ یہ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پروٹوکول تھا جس پر مریم نواز پر سخت تنقید کی گئی تاہم بعد ازاں تحقیق پر معلوم ہوا کہ وہ پروٹوکول مریم نواز کا نہیں بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کا تھا لیکن اس خبر کی بھی تردید آگئی اور تاحال یہ معمہ حل نہیں ہوسکا، ڈاکٹر عظمیٰ خان سے بدتمیزی کے وقت مریم نواز کی اسلام آباد میں موجودگی کا انکشاف ہونے پر اب عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نےباضابطہ مریم نوازشریف سے معذرت کرلی۔