اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی گلو کار باد شاہ کی عاصم اظہر کے نئے گانے کی تعریفیں

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں یوٹویب پر اپنا نیا گانا حبیبی ریلیز کیا جو کہ اس وقت خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے انسٹا اسٹوری پراس حوالے سے بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ ہونے والی چیٹ شیئر کی گئی ۔

عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کئے گئے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار بادشاہ نے گانے کی میلوڈی کی تعریف کی اور انہیں گانے کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ،جس پر عاصم اظہر نے بھارتی گلوگار ادتیہ پرتیک سنگھ سودھی المعروف بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عاصم اظہر کا گانا حبیبی 11 جولائی کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جو اس وقت 2 ملین سے بھی زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔