اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دعا زہرا کے اغوا کے وقت ظہیر احمد کراچی میں موجود تھا، تفتیشی رپورٹ میں انکشاف

کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کیس کے متعلق تفتیشی افسر کی تبدیلی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی ۔

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی اپنے وکیل کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے مقدمے میں پیش رفت کی رپورٹ عدالت میں جمع کر ا دی ۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سی ڈی آر ریکاڑ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دعا زہرا کے اغوا کے دن ظہیر احمد کراچی میں موجود تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 33 ملزمان نامزد ہیں ۔کیس میں ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی سمیت 8 خواتین بھی نامزد ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزمان کے خلاف پہلے ہی دفعہ 363 کے تحت کم عمری کی شادی کے حوالے سے دفات شامل کرنے کی اجازت عدالت سے طلب کی گئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 16 اپریل کوظہیر احمد کی کراچی میں موجودگی ثابت ہونا اس بات کی تصدیق ہے کہ پولیس اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دعا زہرا کی پنجاب سے بازیابی کے لیے پولیس نےمحکمہ داخلہ سندھ سے اجازت طلب کر رکھی ہے۔

کیس کی سماعت19 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔