اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد ہائی کورٹ : بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو پر تحقیقات کے متعلق کیس کی سماعت سوموار کو ہو گی

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ڈاکٹر ارسلان سے گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات کرائے جانے کے متعلق درخواست سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر۔

درخواست میں شہری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر ارسلان خالد کی لیک آڈیو پر ایف آئی اے سائبر کرائم تحقیقات کرے۔ اس حوالے سے بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر ارسلان کو بھی عدالت میں بلا کر موقف لیا جائے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیو سچ ثابت ہونے پر دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر کے روز کیس کی سماعت کریں گے۔