اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اس ملک کو اتحادی حکومت ، اسٹبلیشمنٹ اور عدلیہ سب نے ملکر ،آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اس بحران سے نکالنا ہے جس میں عمران خان ہمیں چھوڑ کر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے۔ وقت کے ساتھ مزید بہتری بھی آئے گی ، کیونکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی۔کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔