اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ جموں وکشمیر:غلطی سےگرنیڈ پھٹنے سے 2 بھارتی فوجی افسر ہلاک ،متعدد زخمی

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کےضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب دھماکے میں بھارتی فوج کا کیپٹن اور جونیئر کمیشنڈ آفیسرہلاک جبکہ 4فوجی اہلکارزخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے میں کئی فوجی زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور منتقل کیا گیا۔ دوران علاج ایک کیپٹن اور ایک جے سی ہلاک ہو گیا۔